کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بجلی ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج کوہلو کے علاقے برک میں نامعلوم افراد نے بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی بجلی لائن کے ایک ٹاؤر کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس طرز کی کاروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


