Homeخبریںکوہلو:کاہان غازی مار کے مقام فوجی گاڑی پر بم حملہ

کوہلو:کاہان غازی مار کے مقام فوجی گاڑی پر بم حملہ

کوہلو (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج دو پہر کوہلو سے کاہان جانے والے پاکستانی فورسز کے کانوائے پر بم حملہ ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق آج دو پہر کے وقت بلوچ مزاحمتکاروں نے کوہلو سے کاہان جانیوالی آرمی کانوائے پر غازی مار کے مقام پر بم حملے میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے . اطلاعات ہیں کہ حملے کے مقام پر فوجی ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے ہیں.اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں.مزید اپڈیٹس کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Exit mobile version