Homeخبریںکوہلو: ملیریا کی وباء پھیل گئی بچوں سمیت درجنوں افراد اس مہلک...

کوہلو: ملیریا کی وباء پھیل گئی بچوں سمیت درجنوں افراد اس مہلک مرض میں مبتلا

کوہلو (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آئے روز ملیریا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے بچوں سمیت درجنوں افراد اس مہلک مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کوہلو میں سب سے زیادہ ملیریا مرض میں مبتلا افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر نجی کلینکس میں لایا گیا ہے، تاہم بی آر ایس پی اور ملیریا پروگرام کا عملہ خوب خرگوش میں سویا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ملیریا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس حوالے سے عوامی حلقوں نے نامہ نگار کو بتایا کہ بلوچستان حکومت کی صحت کے حوالے سے بلند بانگ دعووں کے باوجود کوہلو کے مختلف علاقوں میں ملیریا مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے بی آر ایس پی اور ملیریا پروگرام کے عملے کی نااہلی کے باعث علاقے میں اس مہلک مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے تاہم علاقے میں کئی بھی ملیریا کٹ ٹیسٹ کرنے والے سینٹر نظر نہیں آتے ملیریا پروگرام کا کام صرف ان کے آفس کی چار دیواری تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، عوامی حلقوں نے احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملیریا پروگرام کی کوہلو میں عدم دلچسپی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تشویشناک صورتحال کی فوری نوٹس لیں اور اس وباء کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں

Exit mobile version