Homeخبریںکوہلو میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

کوہلو میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

کوہلو(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے سورین کہور راو بگھی میں قابض پاکستانی ایف سی چھاونی پر بلوچ مزاحمتکاروں کی جانب سے حملہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج کوہلو میں سورین کہور راو بگھی میں قائم چھاونی پر بھاری ہتھیاروں کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے اس حملے کے نتیجے میں چھاونی کے اندر زور دار کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں
مقامی زرائع کے مطابق اس حملے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے مقبوضہ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فوج پر اس نوعیت کے حملے کیے گئے ہیں۔

تاہم اب تک آج کے اس حملے کی زمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہیں۔

Exit mobile version