سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںکوہلو وکاہان میں قابض پاکستانی آرمی کاآپریشن،تین بلوچ شہید کئی گھر نذر...

کوہلو وکاہان میں قابض پاکستانی آرمی کاآپریشن،تین بلوچ شہید کئی گھر نذر آتش

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوہلو اور کاہان کے علاقوں میں چند دنوں سے بلوچ سرمچاروں کی کاروائیوں کے بعد آج صبح سویرے پاکستانی فوج اور پیراملٹری فورسز نے کوہلو اور کاہان کے درمیانی علاقوں جنت علی، سیاہ خوہ اور پڑکئی میں آپریشن شروع کیا۔ آپریشن میں پچیس گاڑیوں پر مشتمل فورسز اہلکاروں کے علاوہ دو ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ آپریشن دوران نہتے بلوچ عوام کو نشانہ بنایا گیا۔ اور گھروں پر شدید بمباری کی گئی۔ فورسز کو زمینی اور فضائی کمک بھی حاصل تھا۔ علاقےمیں لوٹ مار کرنے کے علاوہ صمد خان، محمد میر اور عزل خان کے گھروں کو مسمار کرکے جلا دیا گیا۔ میرگل سمیت تین بلوچ فرزندوں کو شہید کردیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقہ مکینوں کی مال مویشی بھی ہانک کر ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز