Homeخبریںکو ئٹہ، نامعلوم افرد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،دکان دارہلاک

کو ئٹہ، نامعلوم افرد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،دکان دارہلاک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )نامعلوم افرد نے فائرنگ کرکے پولیس انسپکٹرکو قتل کردیا ۔ ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ضلع کچہری میں تعینات پولیس انسپکٹر محمد نسیم اپنی ذاتی گاڑی میں گھر جارہاہے تھا جان محمد روڈ پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے پولیس ایف سی موقع پر پہنچ گئی ان کی لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ 
ایسٹ بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی کی دکان پر فائرنگ ایک شخص قتل ، تفصیلات کیمطابق پیر کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ایسٹ بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس سے صحت محمد ولد شیر محمد خروٹی قتل ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش قبضے میں لے کرہسپتال پہنچا دی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کردی ۔ 

Exit mobile version