Homeخبریںکیلی فورنیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد شہری ہلاک۔

کیلی فورنیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد شہری ہلاک۔

کیلی فورنیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد شہری ہلاک۔

سانٹا کلار(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانٹا کلارا میں صبح سویرے مزدوروں کی یونین کے اجلاس پر حملہ آور نے فائرنگ کرکے متعدد مزدوروں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سانٹا کلارا شہر کے مرکزی ائیرپورٹ کے قریبی علاقے میں واقع ریلوے گودام میں صبح سویرے مزدوروں کی یونین کا اجلاس جاری تھا جس میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ عین اسی وقت حملہ آور نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زرائع کے مطابق بعد ازاں سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

Exit mobile version