Homeانٹرنشنلکینیڈا میں ایک اور علاحدگی پسند سکھ رہنما سکھدول سنگھ قتل

کینیڈا میں ایک اور علاحدگی پسند سکھ رہنما سکھدول سنگھ قتل

ٹورنٹو(ہمگام نیوز ) کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تناؤ جاری تھا کہ ایک اور سکھ علاحدگی پسند رہنما سکھدول سنگھ عرف سکھا ڈونیکے کو کینیڈا کے شہر ونی پگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھدول سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے ابھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا جو خالصتان تحریک کے حامی تھے، سکھدول سنگھ کچھ برسوں سے کینیڈا میں مقیم تھے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تناؤ جاری ہے۔

Exit mobile version