Homeخبریںکیچ اور آواران میں 7 فوجی اہلکار ہلاک کیے: بی ایل ایف

کیچ اور آواران میں 7 فوجی اہلکار ہلاک کیے: بی ایل ایف

کیچ/آواران (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ اور آواران میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کے ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوے کہا کہ ہفتے کے روز شام چھ بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے جھاو میں عطا محمد بازار میں قائم فوجی کیمپ اور ان کے چوکیوں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے 6 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نوکیں راہ میں فوجی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا اس حملے کی ویڈیو جلد میڈیا میں جاری کی جائے گی۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version