پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںکیچ سے مزید ایک نوجوان فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

کیچ سے مزید ایک نوجوان فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) نواحی علاقے آپسر سے ایک اور نوجوان کو پاکستانی فورسز اور اسکی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبراً لاپتہ کیے گئے نوجوان تربت کے نواحی علاقے آپسر کے ہی رہائشی سیف بلوچ ولد امید علی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق نوجوان سیف بلوچ اپنی پرچون کی دکان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ یکم اگست کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار اسے اٹھاکر لے گئے ہیں۔

سیف بلوچ کی دکان انکے آبائی علاقے آپسر میں ہی واقع ہے جس پر فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر اسے جبراً لاپتہ کردیا۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو تربت شہر سے اسی گاؤں آپسر کی جانب دورانِ سفر ایک سترہ سالہ نوجوان نوشاد بلوچ کو بھی پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز