Homeخبریںکیچ سے پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں دو بچے اغوا اور پاکستانی...

کیچ سے پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں دو بچے اغوا اور پاکستانی فورسز کے حوالے کرنے کا خدشہ

 

کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، دازن سے پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ نے دو بچوں کو اغوا کرنے کے بعد فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

مقامی اطلاعات کے مطابق27 اپریل کی شب کو مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اسماعیل ولد داد کریم، سکنہ دازن اور منہاب ولد علی سکنہ دازن کو منگل کی رات اغوا کر لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نادل عرف نادلوک،منیر عرف منیروک،ظہور عرف ظہورک کی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے منگل کی رات دونوں بچوں کو اغوا کیا اور بعدازاں، پاکستانی فوج کے حوالے کرنے کا خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ منہاب ولد علی کو دو دفعہ پہلے بھی لاپتہ کیا گیا تھا، اور شدید زہنی و جسمانی تشدد کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ریاستی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے سماجی برائیوں کے ساتھ بلوچ فرزندوں کی اغوا اور انھیں پاکستانی فورسز کے حوالے کرنے میں اہم کردار ہیں،جنھیں پارلیمانی سیاست کرنے والے ریاستی معاون کاروں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

Exit mobile version