کیچ:(ہمگام نیوز) بلوچستان بھر میں اغوا نما گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ قابض پاکستانی فورسز نے دو بلوچ نوجوان کو حراست میں لیکر اغوا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض فورسز نے سگک ،کولواہ کے رہائشی وشدل ولد مکسود کو جبری طور پر اغوا کرکے کمیپ منتقل کردیا۔
دوسری جانب آج الصبح ہوشاپ میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کے دوران ایک بلوچ فرزند کو جبری طور حراست میں لے کر اغوا کیا، جن کا شناخت دمب، ہوشاپ کا رہائشی باہوٹ ولد پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔


