Home خبریں کیچ میں ریاستی مخبر کو ہلاک اور فوجی کیمپ پر حملے کی...

کیچ میں ریاستی مخبر کو ہلاک اور فوجی کیمپ پر حملے کی ذمےداری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

0

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے تمپ میں ریاستی ایجنٹ، ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کیا۔ مزکورہ شخص سرنڈر کردہ ایک ریاستی ایجنٹ تھا جس نے پاکستانی فورسز کے لیے نہ صرف سہولت کاری کا کام کیا بلکہ فورسز کے ساتھ آپریشنز و جارحیت، گھروں میں چھاپوں سمیت کئی بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی میں اہم کردار تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سماجی برائیوں اور ڈکیتیوں سمیت ڈرگ کے کاروبار سے بھی منسلک تھا۔ ایسے عناصر جو بلوچ قومی جہد کو نقصان دے رہے ہیں وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے دور رہیں۔ سرمچار کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر انکو  نشانہ بنا سکتے ہیں۔

علاہ ازین ترجمان نے دیگر ایک کارروائی میں کہا کہ سرمچاروں نے اتوار کو شام آٹھ بج کر تیس منٹ پر کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ راکٹ کے گولے کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ دشمن فورسز اور ریاستی آلہ کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version