کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیراز مند سلات ڈک کے مقام پر کل شام نامعلوم مسلح افراد نے قابض فورسز کی چوکی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کل شام پانچ بجے کے قریب ہونے والے اس جھڑپ کے بعد قابض فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانہ پر زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہیں۔
یاد رہے کیچ اور گردونواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قابض فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم اب تک اس حملہ کی زمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔


