Homeخبریںگوادر، لاپتہ عظیم دوست اور دیگر کی بازیابی کے لیئے احتجاجی ریلی 

گوادر، لاپتہ عظیم دوست اور دیگر کی بازیابی کے لیئے احتجاجی ریلی 

 

 

 

 

گوادر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابو جبری لا پتہ عظیم دوست سمیت بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گوادر میں جاوید کمپلیکس سے لے کر سید ظہور شاہ ہاشمی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

اس حوالے سے لاپتہ عظیم دوست کی ہمشیرہ رخسانہ دوست بلوچ نے کہاکہ میرے بھائی عظیم دوست سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے ، میرا بھائی عظیم دوست 3 جولائی 2015 ء سے جبری گمشدگی کے بعد تاحال لاپتہ ہے ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمارے احتجاج میں آپکی شرکت ہمارے لیے مزید لڑنے کا حوصلہ ہوگی ۔ احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو اپنے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

Exit mobile version