Homeخبریںگوادر: جیوانی میں بی ایل اے کے حملے میں زخمی ہونے والے...

گوادر: جیوانی میں بی ایل اے کے حملے میں زخمی ہونے والے کوسٹ گارڈ کا ایک اور اہلکار ہلاک

گوادر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی دران میں گوسٹ گارڈ پر بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں مزید ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیوانی میں دران کے مقام پر گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پر بلوچ سرمچاروں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گوسٹ گارڈ کے 5 زخمی اہلکاروں میں سے ایک اور اہلکار آج مغرب کے وقت زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

حملے میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جبکہ باقی اہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Exit mobile version