گوادر کی دیہاتی علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں گوادر جانے پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑه رہا ہے . دیہاتی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کا کاروباری شہر گوادر ہے جہاں پہچنے تک انہیں 20 سے زیاده چوکیوں اور کیمپوں سے گزرنا پڑهتا ہے جو کہ اُنہیں آنے اور جانے پر لوٹ لیتے ہیں ایک گاڑی ڈرائیور نے همارے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا اگر کسی دن قابض فوج کا کوئی قافلہ جا رہا ہو تو وه هماری گاڑیوں کے سارے لگڑیاں یا گهاس اُتار کر سڑک کے کنارے پهینک دیتے ہیں جو بعد میں ناقابل فروخت ہوجاتے ہیں جسے هم بهوک مٹانے کیلئے گوادر میں بهیج کر واپسی میں اپنے گهر کیلئے راشن لاتے ہیں اُس نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی کے نام بهی هم بلوچوں کیلئے جہنم سے کم نہیں. یاد رہے کہ نام نہاد سی پیک روڈ بهی یہی دیہاتی علاقوں سے گزرتا ہے.


