Home خبریں گوادر میں یہ باڑ نہیں خونی لکیر ثابت ہوگا: صبغت اللہ بلوچ

گوادر میں یہ باڑ نہیں خونی لکیر ثابت ہوگا: صبغت اللہ بلوچ

0

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما صبغت اللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پہ اپنے نئے جاری کردہ پوسٹ میں کہا ہے کہ ریاست چاہے باڑ لگائے یا دیوار چین بنائے گوادر کی سرزمین کے لیے بلوچ ہر قسم کی قربانی دینے لے لیے تیار ہے۔ تمام بلوچ دوست سیاسی کارکنوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

صبغت اللہ بلوچ نے کہا یہ باڑ نہیں خونی لکیر ثابت ہوگا، انکا خیال ہے کہ باڑ لگاکر بلوچوں کو گوادر سے نکال دیں گے جو انکی دیرینہ خواہش ہے، بلوچ یہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

انہوں نے کہا بار بار جو ترقی کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے کہ گوادر کو ترقی دیں گے، پورے بلوچستان کی معدنات بشمول بحر بلوچ ریاست انکے نام پر بلوچ کے ساتھ جو دھوکہ کررہا ہے میں دوٹوک الفاظ میں یہ کہتا ہوں کہ بلوچ کو ریاست کی جانب سے دی جانے والی کسی ترقی کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بکھاری خود بلوچستان کی وجہ سے زندہ ہے اور چل رہا ہے یہ بلوچ کو کیا ترقی دے سکتا ہے۔

Exit mobile version