اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںگوادر: چینی انجنیئرز پہ حملہ،دو پاکستانی اہلکار ہلاک

گوادر: چینی انجنیئرز پہ حملہ،دو پاکستانی اہلکار ہلاک

گوادر(ہمگام نیوز) ضلع گوادرکے علاقے کلانچ ڈنڈو میں مسلح افراد کا گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنی سی پی ایل پروجیکٹ کے سیکورٹی گارڈ پر حملہ، 2اہلکار ہلاک،اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ذرائع کے مطابق ضلع گوادرکے تحصیل پسنی کے علاقے کلانچ ڈنڈو کے مقام پر آج بروز ہفتہ علی الصبح تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی سی پی ایل پروجیکٹ کے سیکورٹی کیلئے تعینات گارڈ پر حملہ کیا جس سے دو سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے جبکہ مسلح افراد نے ان کے اسلحہ سمیت انکی گاڑی بھی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے -

یہ بھی پڑھیں

فیچرز