Homeخبریںگڈگی میر آباد و بالگتر میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ...

گڈگی میر آباد و بالگتر میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی آر اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج پنجگور کے علاقے گڈگی میر آباد میں قائم ایف سی کے دو چیک پوسٹوں پر بلوچ سرمچاروں نے بیک وقت خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ شب بھی پنجگور کے علاقے بالگتر کرکی میں ایف سی کے چوکی پر بی آر اے کے ساتھیوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کئیے،

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

Exit mobile version