ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںہاؤس آفیسر اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکو مالی طور پر تنگ نہ...

ہاؤس آفیسر اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکو مالی طور پر تنگ نہ کیا جاے۔بی ڈی ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ مہینے گزرنے کے باوجود ہاؤس آفیسر اور pg کو اسٹپنڈ جاری نہ کیا جا سکا. یہ محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ اتنے تحویل مدت میں ڈاکٹروں کے واجبات ادا نہ ہوسکے.
- ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے پر ہاؤس آفیسر اور PG کہی بار ہسپتال کے سربراہان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں لیکن تاحال کسی قسم کی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آرہی.
ترجمان نے آخر میں سیکرٹری صحت اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ہاؤس آفیسر اور PG کی اسٹپنڈ جاری کی جائیں.
علاوہ ازیں ترجمان نے مزید کہا کہ سیکرٹری صحت کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر ڈاکٹروں کا ٹراما سینٹر میں ٹرانسفر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ہے. دوردراز کے علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ محکمہ کو چاہیے کہ نواحی علاقوں میں ڈاکٹرز بھیجے لیکن محکمہ اس کے برعکس کررہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ کوئٹہ یا ٹراماسنٹر پورا بلوچستان نہیں. بلوچستان کے دوسرے اضلاع میں سہولیات اور ڈاکٹرز درکار ہے. ترجمان نے کہا سیکرٹری اپنے انہی فیصلوں پر نظرثانی کریں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز