Homeخبریںہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہوں کہ میرے بیٹے ایوب کو چھوڑا...

ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہوں کہ میرے بیٹے ایوب کو چھوڑا جائے: والدہ کی اپیل

پسنی(ہمگام نیوز) میرا بیٹا ایوب جس کسی کے بھی پاس ہے میں ان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ اسے چھوڑ دیا جائے، والدہ ایوب

آج سے قریب 3 ہفتے قبل مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے رہائشی ایوب ولد مسافر جو محکمہ فشریز کا ملازم ہے اور عجیب ولد الہی بخش پسنی سے تربت جاتے ہوے لاپتہ ہوئے تھے جن کا ابھی تک کوئی پتہ نہ چل سکا۔

ایوب بلوچ کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے ایوب بلوچ کو جس کسی نے بھی اغواء کیا ہے میں ان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔

مقبوضہ بلوچستان میں پچھلے کئی سالوں سے اس طرح کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آتے رہے ہیں اور ایسے واقعات میں ہمیشہ قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ ادارے ملوث رہے ہیں۔

Exit mobile version