ہرنائی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہرنائی اور سنجاوی کے درمیان شاہراہ پر طورخام تنگی کے مقام پر مسلح افراد نے شاہراہ سے پنجاب کے رہائشی اصغر ولد محمد آصف اور طارق ساکنان مظفر گڑھ چوک قریشی کو اسلح کے زورپر اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد دونوں لاپتہ ہیں ۔
پولیس کے مطابق اغوا ہونے والے دونوں غیر مقامی افراد پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہیں، تاہم واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


