Homeخبریںہزار گنجی بم حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول...

ہزار گنجی بم حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام بیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچارساتھیوں نےبلوچستان کے مرکزی شہر شال ، ہزار گنجی السادت مارکیٹ کے نزدیک پولیس اہلکاروں پر اس وقت ریمونٹ کنٹرول بم (Command activated IED)سے حملہ کیا جب وہ معمول کے سرچ گشت پر تھے۔

حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ھلاک تین زخمی ہوگئے ۔ جبکہ دھماکے کے زد میں آنے سے ایک راہگیر زخمی ہو ا جس پر ہمیں افسوس ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ بی ایل ایف کے ایکسپلوزو اسکورڈ (explosive squad)کی جانب سے کیا گیا،شہری گوریلا طریقہ اپناتے ہو ساتھی سرمچار بحفاظت نکلے میں کامیاب ہوگئے ۔

ترجمان نے کہاہے کہ فورسز اور ان کے آلہ کاروں پرمزید شدت کے ساتھ حملہ جاری رکھیں گے ، عوام سے گزارش ہے کہ وہ فوجی تنصیبات ، چوکیوں اور گشتہ پارٹیوں سمیت انکے کافلوں سے دور رہیں۔ میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قبضہ گیر ریاست کے خلاف حملے مقبوضہ بلوچستان کے آزادی تک مزید شدت سے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version