کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 18 اگست کو بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچار کیچ کے علاقے ہوشاپ تل اور دمب کے درمیان سوراپ کے مقام پر معمور کے گشت پر تھے کہ اچانک سیکورٹی فورسز نے ان کو گھیرنے کی کوشش کی اس دوران فورسز سے شدید جھڑپیں شروع ہوئیں ان جھڑپوں کے دوران سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور ہمارے سرمچار بہترین گوریلا حکمت عملی کے تحت سیکورٹی فورسز کے گھیرے کو تھوڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔


