Homeخبریںہیرمند کے علاقے میلک میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک...

ہیرمند کے علاقے میلک میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ بچہ شہید

 

ہیرمند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 22 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہیرمند کے علاقے میلک میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ بچہ شہید ہوگیا۔

میلک گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس بچے کی شناخت اطلاع موصول ہونے تک نہیں ہو سکی ـ

براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں بچے کو سر میں گولی لگی اور وہ شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ہر سال بچوں اور نوعمروں سمیت سیکڑوں بلوچ شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔

Exit mobile version