Homeخبریںیزد کی سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

یزد کی سنٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

یزد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل کو یزد کی مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی شہر یزد کی سینٹرل جیل منشیات فروشی کے الزام میں قید 50 سالہ منان براہوہی ولد علی کو پھانسی دے دی گئی ۔ جو کہ زابل (نصر آباد) کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

  ذرائع کے مطابق 2018 میں، منان کو یزد شہر میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، اور منگل 18 ستمبر کو، اسے جیل کے جنرل وارڈ سے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا، آج فجر کے وقت ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ پھانسی سے قبل اس قیدی کے اہل خانہ کی اس جیل میں آخری ملاقات بدھ 18 ستمبر کو ہوئی تھی۔

 واضح رہے کہ پھانسی پانے والے اس قیدی کے بھائی 33 سالہ عبدالسلام براہوہی ولد علی کو 12 دسمبر 2021 کو ایران نے اصفہان کی جیل پھانسی دی تھی

۔

Exit mobile version