Homeخبریںیورپی یونین کا بیلا روس کے پروازوں پر پابندیاں عائد کرنے کا...

یورپی یونین کا بیلا روس کے پروازوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان.

بیلا روس(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بیلا روس کی پروازوں کے خلاف تمام یورپی یونین کے ارکان نے متفقہ طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ بیلاروس کی پروازوں کو یونین کے ملکوں کی فضا کے اوپر سے گزرنے نہیں دیاجائے گا۔

بیلا روس کے حکومت مخالف صحافی کو گرفتار کرنے کےلیے اپنے فضائی حدود سے گزرنے والے ایک طیارے کو اترنے پر مجبور کرنے کے اقدام کے خلاف یورپی یونین نے پیر کے روز منسک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیلاروس کے سکیورٹی حکام نے یونان سے لتھوانیا جانے والی ایک پرواز پر سوار ایک سرکردہ اپوزیشن صحافی کو گرفتار کرنے کےلیے طیارے کو منسک میں زبردستی اترنے پر مجبور کر دیا تھا۔ یورپی یونین کے رہنماوں نے اس کے خلاف بیلاروس کی پروازوں کو یورپی یونین کے ملکوں کے فضائی حدود کے اوپر سے گزرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور انہوں نے برسلز میں جاری سربراہی کانفرنس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی ہے۔

Exit mobile version