Homeانٹرنشنلیوکرینی شہر نیپرو میں رہائشی عمارت پر میزائل حملہ

یوکرینی شہر نیپرو میں رہائشی عمارت پر میزائل حملہ

کئیف ( ہمگام نیوز ) صدر ولادی میر زیلینسکی نے کہا کہ جمعرات کو روس نے ایک میزائل حملے میں مرکزی شہر نیپرو میں ایک رہائشی کمپلیکس اور یوکرین کی سکیورٹی سروسز کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

وزیرِ داخلہ ایہور کلیمینکو نے بتایا کہ حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے اور ہنگامی سروسز نے علاقے کے ہر ایک اپارٹمنٹ کی تلاشی لی تھی۔

صدر زیلینسکی نے ٹیلی گرام کی پیغام رسانی ایپ پر لکھا: نیپرو۔ جمعے کی شام۔ کثیر منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت اور یوکرینی سیکورٹی سروس (ایس بی یو) کی عمارت پر حملہ، دوبارہ روس کی میزائل دہشت گردی۔”

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ کتنے میزائل استعمال کیے گئے اور آیا کہ سیکورٹی کی عمارت رہائشی مکانات کے قریب تھی۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا کہ یہ عمارات زیادہ فاصلے پر نہیں تھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک غیر مصدقہ وڈیو میں اپارٹمنٹ کی عمارات کے ایک بڑے کمپلیکس کے احاطے میں ہر جگہ ملبہ بکھرا ہوا نظر آ رہا تھا۔

زیلینسکی نے کہا کہ انہوں نے ایس بی یو، وزارتِ داخلہ، ہنگامی سروسز اور مقامی اہلکاروں سے ایک ہنگامی میٹنگ کی تھی۔

رائٹرز میزائل حملے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کر سکا۔

Exit mobile version