Homeخبریںیوکرین کا اسکولوں کو بطور چھاونی استعمال کرنے کا انکشاف

یوکرین کا اسکولوں کو بطور چھاونی استعمال کرنے کا انکشاف

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کی فوج پر اسکولوں کو بطور چھاو¿نی استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج، کیف میں اپنے زیر قبضہ علاقوں کے کم سے کم تین اسکولوں کو چھاو¿نی کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کے روز دعویٰ کیا تھا کہ دارالحکومت کیف کے نواحی گاو¿ں بلوہار یوکا کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے 60 عام شہری روسی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی دوران وزارت دفاع نے کہا ہے کہ منگل کو تقریباً 9 ہزار یوکرینی شہریوں کو دونباس کے جنگ زدہ علاقوں سے روس منتقل کیا گیا اور اس طرح روسی فوجی آپریشن کے بعد سے 12 لاکھ یوکرینی شہریوں کو روس منتقل کیا جاچکا ہے۔

Exit mobile version