Homeخبریںکاہان میں مخماڈ کے مقام پر تعمیراتی کمپنی کے مشنری پر حملہ

کاہان میں مخماڈ کے مقام پر تعمیراتی کمپنی کے مشنری پر حملہ

کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے مخماڈ سفید میں تعمیراتی کام میں مصروف مشنری پر حملہ کردیا.

علاقائی زرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری تعمیراتی کمپنی کے مشنری پر رحمان آباد کے مقام پر شدت کے ساتھ حملہ کردیا حملے میں باری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے کہیں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جس علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا.

یاد رہے اس قبل بھی مزکورہ مقام پر آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے کہیں مرتبہ حملہ کیا گیا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی ہے.

Exit mobile version