Homeخبریںیو بی اے کے کسی اور آزادی پسند پارٹی میں ضم ہونے...

یو بی اے کے کسی اور آزادی پسند پارٹی میں ضم ہونے کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ مزار بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ دن سے سوشل میڈیا میں ایک رپورٹ گردش کر رہی ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کو ضم کرکے بی این اے یعنی بلوچ نیشلسٹ آرمی کی بنیاد رکھی گئ ہے ہماری تنظیم کی کسی دوسری آزادی پسند تنظیم کے ساتھ ضم ہونے کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے سات اکتوبر 2021 کو سرفراز بنگلزئی کو انفرادی حثیت سے تنظیم سے فارغ کیا گیا تھا جس نے بعد میں اپنے چند رشتہ داروں کے ساتھ بی این اے کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کیا

جبکہ مقصد اور منزل ایک ہو تو اشتراکء عمل مشترکہ محاذ منزل کی جانب ایک نیک شگون ہے مگر موجودہ صورت حال میں یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے کسی دوسرے آزادی
پسند تنظیم میں ضم ہونے کی کوئی فیصلہ نہیں کی ہے مستقبل میں اگر تحریک کی اندورنی حالات کی جاہزہ لینے کے بعد تنظیم اگر کوئی ایسا فیصلہ کرتا ہے تو بلوچ قوم کو ضرور آگاہ کیا جائیگا ۔

Exit mobile version