کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا یٰسین بگٹی کے لواحقین نے ملکی اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
یاد رہے یٰسین بگٹی ولد غلام نبی کو 19 جنوری 2016 کو ناشناس کالونی بشیر چوک کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.


