Homeخبریں13نومبریوم شہداء کی مناسبت سے جرمنی میں پروگرام منعقدکیئے جائینگے:ایف بی ایم

13نومبریوم شہداء کی مناسبت سے جرمنی میں پروگرام منعقدکیئے جائینگے:ایف بی ایم

لندن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام 13 نومبر یوم شہداء کے تاریخی دن کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں شہیدوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی اہمیت قومی تحریک آزادی میں ان کے کردار کو یاد کرنے اور شہداء کے عظیم مقصد عزم کو دھرانے کے لیے 13 نومبر کو پروگرام ریفرنسز منعقد کیے جائینگے ،
13 نومبر 1839 انگریزوں کے خلاف خان مہراب خان اور کے ساتھیوں کی مادر وطن کی دفاع اور عظیم شہادت نے بلوچ قوم کو تاریخ میں زندہ رکھا ہے انگریز سامراج سے لے کر آج پنچابی اور ایرانی گجر کے طاقت کے مقابلے میں بلوچ اپنے وطن کی محبت قومی جزبہ سے بلوچستان کا دفاع کررہا ہے اور آٰئے روز شہداء کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ہزاروں معلوم و گمنام شہیدوں کی لہو آج قوم کی رہنمائی کر رہی ہیں اور قابض کے طاقت کے سامنے بلوچ فرزندوں کی جذبہ آزادی شہیداں وطن کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔
فری بلوچستان موومنٹ کے زیراہتمام یوم شہداء کی مناسبت سے جرمنی میں پروگرام منعقد ہوگا جبکہ اسی دن سوشل میڈیا میں ایک کمپین چلایا جائے گا تمام بلوچ فرزند اس ہیش ٹیگ
‎#13NovBalochMartyrsDay
کے ذریعے کمپین میں حصہ لے کر شہداء آزادی کو خراج تحسین پیش کریں ۔

Exit mobile version