پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریں13نومبر بلوچ آزادی کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے ۔بلوچ وطن...

13نومبر بلوچ آزادی کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے ۔بلوچ وطن موومنٹ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں بلوچ عوام اور بلوچستان کے عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال کال پر لبیک کہتے ہوئے اپنی دکانیں اور کاروباری مراکزبند رکھیں ترجمان ؂نے کہا ہے کہ 13نومبر بلوچ آزادی کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جب پہلی دفعہ انگریز سامراج نے بلوچ مملکت پر قبضہ کرکے بلوچ قومی آزادی کو سلب کیا انگریزی قبضہ کے خلاف اس وقت بلوچ قومی حکومت کے سربراہ خان میر محراب خان شہید اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں مذاحمت کر کے بلوچ قوم کی آزادی اور خود مختاری کے لئے اپنی جان نچھاور کی ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم ہمیشہ سے نوآبادیاتی تسلط کے خلاف جدوجہد کی ہے غلامی اور تسلط کے خلاف بلوچ قوم جدوجہد کی ایک شاندار تاریخ رکھتی ہے جو بلوچ نسلوں کو ہمیشہ سے جدوجہد کے لئے آمادہ کیا ہے جو شہداء کے انتھک قربانیوں سے بھری پڑی ہے ترجمان نے کہاکہ غلامی کے خلاف جدوجہدغیرت مند قوموں کی سرشت میں شامل ہے 13نومبر شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے راستہ سے تجدید عہد کادن ہے یہ دن بلوچ تاریخ کاایک روشن دن ہے جہان بلوچ قوم کے بہادر اور بے لوث جانثاروں نے انگریز کی غلامی قبول کرنے کے بجائی شہادت قبول کرکے ہمارے لئے نشان راہ بن گئے جدوجہد آزادی کے اس طویل سفر میں بلوچ فرزندوں نے شہدائے 13نومبر کی تقلید کرتے ہوئے تحریک آزادی کے تسلسل کو اپنے لہوسے زندہ رکھا بلوچ قوم کو چاہیے کہ اس دن کے موقع پر حوصلہ اور یکسوئی کے ساتھ بلوچ وطن کے لئے کام آنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں ترجمان نے کہاہے کہ 13نومبر 1839سے لے کر شہداء نے بلوچ قوم کی جداگانہ تشخص اور اقتدار اعلی کے لئے شاہراہ آزادی پر چل کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے قربانی اور جدوجہد کے اعلی مثال پیش کی ان قربانیوں نے بلوچ قوم میں آزادی کی تڑپ کو زندہ کیا ہوائے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز