پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2290دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2290دن ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2290دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این ایم منگچر ھکین کا ایک وفد خالقداد کی قیادت میں لاپتہ افراد، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دہانی کرائی اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فورسز کی ان سفاکانہ کارروائیوں کو پوری دنیا جنگی جرائم تسلیم کرتے ہوئے اس کی فوری روک تھام پر زور دے رہی ہے فورسز اور حکمران قوتیں تحریک کی کامیابیوں کے صدمے سے اس قدر بہری ہوچکی ہے کہ انہیں روکنے والی کوئی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے اس کارروائیوں میں مکران قلات جوہان اسلپنجی کو شدید نشانہ بنایا جار ہاہے جس میں فضائی بمباری اور زمینی کارروائی دونوں ذرائع کو استعمال کیا جرہاہے اب تک ہزاروں لوگ شہید و زخمی کیا جا چکے ہیں ان تمام بلوچ کش کارروائیوں جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے پھر جمہوریت اور انسانی حقوق کی دعویدار تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں برل دانشور حلقے اور میڈیا مکمل طورپر خاموش ہیں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے بلوچستان میں امن و ترقی و خوشحالی کا دور دورہ اور دودھ و شہید کی نہیریں بہہ رہی ہیں جبکہ بلوچ قوم کا اس اپنی ہی سرزمین پر بہایا جانے والا خون جارحیت سے لگائی گئی آگ اسے کہیں دکھائی نہیں دیتی جبکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی یہ دعویدار قوتیں بہمانہ کارروائیوں سے آنکھیں بند کئے بیٹھیں ہیں وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی تنگ نظری تعصب کا مظاہر ہ کر رہیہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ صرفاس ملک کے مقدرہ قوتیں ہی نہیں بلکہ اس ملکی معاشرہ بھی بلوچ قوم کے بارے میں تنگ نظر اور معتصبانہ فکر و عمل رکھتا ہے ایسی صورت میں بلوچ قوم حق بجانب ہے کہ وہ بین القوامی عدل و انصاف کے اداروں اور قومی حق آجوئی کے لئے عالمی برادری سے رجوع کرے خاس طورپر اقوام متحدہ کے ادارے سے بلوچ قومی تنازعہ کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کسی بھی طورپر بلاجواز اور ناجائز نہیں ہے کیونکہ فورسز کے پے در پے کارروائیاں ثابت کر رہی ہے کہ اگر بلوچ کو قومی تحریک نصیب ہوئی تو آئندہ چند سالوں میں ہی بلوچستان میں بلوچ ریڈانڈین کی طرح کہیں شازونادار ہی نظر آئیں گے لہذا بلوچ قوم اقوام متحدہ سمیت حق و انصاف اور امن کی داعی تمام بین الاقوامی قوتوں سے اس مطالبے پر حق بجانب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز