Homeخبریں190 سالہ کچھوے کا عالمی ریکارڈ

190 سالہ کچھوے کا عالمی ریکارڈ

ونڈہوک (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے قدم ترین جانور ’جوناتھن‘ نے کرہ ارض پر تقریباً دو صدیاں گزاری ہیں، وہ 2022 میں 190 سال کی عمر کو پہنچ گیا۔

کچھوے ’جوناتھن‘ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ (جی ڈبلیو آر ) نے زمین پر سب سے قدیم زندہ جانور کا خطاب دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، اس سے پہلے سب سے پرانا چیلونین توئی ملیلا نام کا کچھوا تھا ،جو تقریباً 188 سال تک زندہ رہا۔

واضح رہے کہ جوناتھن نامی کچھوا بحر اوقیانوس میں ایک برطانوی سمندر پار علاقے سینٹ ہیلینا میں رہتا ہے۔

جوناتھن نامی اس کچھوے کو 50 سال کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلنا لایا گیا تھا۔

Exit mobile version