Homeخبریں2005کے جرائم پہ پاکستان آرمی کو جوابدہ نہ ٹہرایا گیا: بی این...

2005کے جرائم پہ پاکستان آرمی کو جوابدہ نہ ٹہرایا گیا: بی این ایم

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 2 جنوری 2005 کو پاکستانی فوج کے کیپٹن حماد نے سوئی ڈیرہ بگٹی میں ڈاکٹر شازیہ خالد کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ شہید اکبر خان بگٹی کی قیادت میں عوام نے جنسی زیادتی کرنے والے کیپٹن کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اس کے ردعمل میں پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کا محاصرہ کیا، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو بگٹی ہاؤس میں پناہ لینی پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17 مارچ 2005 کو پاکستانی فوج نے بگٹی ہاؤس پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں کم از کم 75 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ آج تک، ڈاکٹر شازیہ خالد کو انصاف نہیں ملا، نا ہی پاکستانی فوج کو ان کے جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا گیا۔

Exit mobile version