Homeخبریں2013 سے لاپتہ ظہور لانگو کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا...

2013 سے لاپتہ ظہور لانگو کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے: لواحقین

 

قلات(ہمگام نیوز) جبری گمشدگی کے شکار قلات کے رہائشی ظہور لانگو کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کیلئے اپیل کی ہے کہ ان کے فرزند کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔

فیملی ذرائع کے مطابق قلات پولیس لائن روڈ کے رہائشی ظہور لانگو ولد خیربخش لانگو کو 29 ستمبر 2013 کو قلات آر سی ڈی روڈ سے ایف سی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا جس کے بعد سے آج تک ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Exit mobile version