Homeخبریںایک سال سے جبری گمشدگی کے شکار حزب اللہ قمبرانی بازیاب

ایک سال سے جبری گمشدگی کے شکار حزب اللہ قمبرانی بازیاب

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جبری گمشدگی کے شکار حزب اللہ قمبرانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

تفصلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گذشتہ سال 14 فروری کو جبری طور پر لاپتہ کیے جانیوالے قمبرانی برادرز میں سے ایک نوجوان حزب اللہ قمبرانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا جبکہ حسان قمبرانی تاحال لاپتہ ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر حسیبہ قمبرانی نے حزب اللہ کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کزن حزب اللہ قمبرانی 1 سال کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگیاہے۔ حزب اللہ کو میرے بھائی حسان کے ہمراہ لاپتہ کیا گیا تھا جو بازیاب ہوگیا ہے لیکن میرا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔

حسیبہ نے مزید کہا کہ حکمرانو! ہم حزب اللہ کی بازیابی کی خوشی منائیں یا حسان کی عدم بازیابی پر غم کا دامن پکڑے رکھیں؟

جبری گُمشدگی کے شکار بلوچوں کی بازیابی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر بیان دیتے ہوئے حزب اللہ قمبرانی کی بازیابی کی تصدیق کردی اور درخواست کی کہ ان کے ساتھ جبری گُمشدگی کے شکار بنائے جانے والے حسان قمبرانی کو بھی جلد بازیاب کیا جائے۔

Exit mobile version