Homeخبریںمحفوظ راستہ ملنے کی صورت سویڈن میں یمن امن مذاکرات میں شرکت...

محفوظ راستہ ملنے کی صورت سویڈن میں یمن امن مذاکرات میں شرکت کو تیار ہوں:شیعہ حوثی رہنما محمد علی

صنعاء (ہمگام نیوز ڈیسک) یمن میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ حوثی لیڈر نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا وفد 3 دسمبر کو سویڈن پہنچ سکتا ہیں ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یمنی حکومت کا وفد حوثیوں کی سویڈن میں آمد کے بعد جائے گا۔یمن کے حوثی شیعہ باغیوں کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ’’ ان کے وفد کو اگر بیرون ملک جانے اور پھر واپسی کا محفوظ راستہ دیا جاتا ہے تو وہ سویڈن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہے‘‘۔یمن میں متعیّن برطانوی سفیر نے کہا ہے کہ سویڈن میں آیندہ ہفتے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مذاکرات شروع ہوں گے اور ان میں یمن میں جاری جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ یمن کے حوالے سے یہ ایک بڑا اہم لمحہ ہے‘‘۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے گذشتہ ہفتے کے دوران میں جنگ زدہ یمن کا دورہ کیا تھا اور دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کی قیادت سے مجوزہ امن مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔اس کے بعد انھوں نے الریاض کا دورہ کیا تھا اور وہاں یمن کی قانونی حکومت کے عہدے داروں سے بات چیت کی تھی۔

Exit mobile version