Homeخبریںڈیرہ بگٹی:فوجی جارحیت،گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ،فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے...

ڈیرہ بگٹی:فوجی جارحیت،گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ،فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے تباہ ہوگئی

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور اس کے مضافات گوڑی ،لہڑی، کوہ سیاہ آف میں علی الصبح ریاستی فورسز کے مقامی آبادی پر جارحیت کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا، مڑوار، گوڑی، ساڑت آف، چغیڑدی جبکہ نصیر آباد کے علاقے چھتر پلیجی اور گرد و نواح میں شدید فوجی آپریشن جاری ہے .فوج کی اس جارحیت میں فورسز کے 40 گاڑیاں اور 3 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ مقامی آبادی پر جارحیت کے نتیجے میں زخمیوں اور اموات کی امکانات ہیں۔پورے علاقے کو فوج نے معاصرے میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے نہتے عوام پر شیلنگ اور فائرنگ کے بعد اموات اور زخمیوں کے درست تفصیلات کا معلوم نہ ہوسکا۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے مضافات میں بلوچ مزاحمتکاروں اور قابض پاکستانی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔جس میں کوہ سیاہ آف اور گوڑی کے درمیانی علاقے دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں فورسز کے کانوائے کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشوں کو پی پی ایل ہسپتال پہنچانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ اور یہ بھی اطلاعات ہے کہ بلوچ مزاحمتکاروں نے ایک فوجی گاڑی کو آگ لگایا ہے۔ مزکورہ پہاڑی سلسلے سے بلوچ سرمچاروں نے کئی مقامات سے قابض پاکستانی فورسز پر حملہ کرتے رہے جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا جس کے بعد فورسز پسپاہ ہو کر مقامی آبادی پر حملہ آور ہوتے رہے اور کئی افراد کے اغواء ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں پر ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے کئی گھر تباہ ، مال مویشیوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

Exit mobile version