Homeخبریںڈیرہ بگٹی:فوج کی دو گاڑیاں مکمل تباہ،درجن سےزائد اہلکار ہلاک اور کئی...

ڈیرہ بگٹی:فوج کی دو گاڑیاں مکمل تباہ،درجن سےزائد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی کیئے: BRA

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں ساڑت آف ، گوڑی ، مڑوار اور نصیر آباد کے علاقے چھتر پلیجی میں عام آبادیوں پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا ۔سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ آپریشن میں شامل پاکستانی فورسز کے قافلوں پر بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے دو مختلف مقامات پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا ۔جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوئے اور ان میں سوار درجن سےزائد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آر اے کے سربازوں فوجی اہلکاروں کے درمیان شدید لڑائی ابھی بھی جاری ہے اور مختلف مقامات پر دو بدو کی جھڑپیں جاری ہیں۔

Exit mobile version