Homeخبریں28 مئی بلوچ قومی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، بلوچ وطن...

28 مئی بلوچ قومی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، بلوچ وطن موومنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ نے اپنے جاری کئے گئے ایک مرکزی ترجمان میںکہاہے کہ 28مئی کو بلوچ قومی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد کیا جائیگا اسی دن 1998میں بلوچستان کے علاقہ چاغی میں ریاست نے راسکوہ کے پہاڑ کو اپنی جوہری تجربات کے لئے استعمال کرتے ہوئے بلوچستان میںکی فضاءمیں تابکاری پھیلادی یہ بلوچ قوم کے لئے یوم آسروخ اور سیاہ دن ہے بلوچ عوام اس دن کے موقع پر بلوچستان بھر میں بھر پور انداز میں یوم سیاہ مناکر عالمی دنیا کے توجہ مبذول کرانے کے لئے احتجاج ریکارڈکرکے دنیا کو بتادیںکہ دنیا کا کوئی قانوں یا اقوام متحدہ کا کوئی چارٹر عین انسانی آبادی کے بیچ اس طرح کے کیمائی ہتھیاروں کی رونمائی اور تجربات کی اجازت دیتا ہے یا یہ اجازت دیتا ہے کہ کوئی ملک اپنی جوہری سر گرمیوں کے لئے کسی دوسرے کا سرزمین استعمال کرکے انسانی نسل کشی کو یوم تکبیر کا نام دیکر شادمانی اور خوشی کا مظاہرہ کریں ترجمان نے کہاکہ28 مئی کا تلخ دن بلوچ تاریخ کا ایک انمٹ باب ہے جنت نظیر بلوچستان کے ٹھنڈی ہواﺅں میں بارود بھر دیا گیا جو کہ ہٹلر کے گیس چیمبر زسے زیادہ ہلاکت خیز تھے لیکن دنیا کے امن کے ٹھیکدار اور اور انسانیت کے علمبرداروں کو بلوچستان میں انسانی بحران پیدا کرنے والے ریاست کے ہلاکت خیز ہتھیارو ںکے اثرات اور انسانی حقوق کے پائمالیوں کا خیال تک نہیں آتا کہ بلوچ قوم کو اپنی جدوجہد آزادی کے ہر ادوار میں ایسے ظالمانہ کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے جو دوسری جنگ عظیم کی تلخ یادوں سے کسی طرح کم نہیں ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کو اپنی تکبر دکھانے کے لئے ریاست نے بلوچ سرزمین کا ستعمال کرکے اسے اپنی سنہری کارناموںکے طور پر دہراتا آرہاہے کہ وہ اتنے طاقت ور ہے کہ بلوچ قوم کو فتح کرسکتا ہے لیکن یاد رکھی جائیں کہ ہتھیاروں سے کسی کو فتح نہیں کیا جاسکتا اگر ایٹمی ہتھیاروں سے کسی پر تسلط قائم کیا جاسکتا تھا تو آج ویت نام سمیت دنیا کے متعدد آزاد ممالک کرہ ارض کے نقشہ مین اپنی آزاد اور منفرد شناخت کے مالک نہیں ہوتے

Exit mobile version