Homeخبریںکوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچ طلباء کا احتجاج

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچ طلباء کا احتجاج

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گزشتہ روز بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے سوشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بہاؤلدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں بلوچستان کے طلباء کے لیے مختص اسکالرشپ کی دوبارہ بحالی کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بہاؤلدین ذکریا یونیورسٹی ملتان انتظامیہ نے بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص سیٹوں پر اسکالرشپس ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے خلاف بلوچ طلباء مسلسل تئیس دنون سے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں، لیکن ابھی تک حکومت اور انتظانیہ کی جانب سے طلباء کے مطالبات کی شنوائی نہیں ہوئی۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ جلداز جلد بلوچستان حکومت اور پنجاب حکومت بلوچستان کے طلباء کےلیے مختص اسکالرشپ دوبارہ بحال کرے۔

Exit mobile version