Homeخبریں5 تا 8 جولائی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی...

5 تا 8 جولائی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے 5سے 8جولائی کے درمیان بلو چستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کی بیش گوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے ضلع بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب ، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل میں 5سے 8جولائی کے دوران تیز ہوائوں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

 محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

Exit mobile version