ژوب ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے شہر ژوب میں اغوا کاروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں لیویز اور قبائیلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار مارے گئے ۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 اغوا کاروں کو ہلاک کر دیا گیا – جب کہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا مغوری اغوا کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔