خاران ( ہمگام نیوز ) خاران شهر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی رہائش گاه پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عشاء کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے جنگل روڈ کلان میں واقع صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات بلوچستان اور ا اور ایم پی اے خاران میر شعیب نوشیروانی کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا دھماکے سے شہر میں شدید خوف وہراس پھیلا تاہم دھماکے سے اب تک کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے اور دھماکے کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔