سبی ،تمپ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستانی فوج آپریشن جاری ،جبکہ تمپ میں مسلح افراد نے نادرا آفس کو آگ لگادی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے سانگان اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی فوج کی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
نقصانات بارے تاحال معلومات نہیں مل سکے ہیں۔
علاوہ ازیں کیچ کے علاقہ تمپ میں واقع نادرا آفس کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے آگ لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور دفتر کو نذر آتش کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


