سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 افراد قتل

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 افراد قتل

شال (ہمگام نیوز) ڈیرہ اللہ یار کے بھٹی محلہ میں نامعلوم افراد نے چھریوں سے وار کرکے سومر خان عرف رمضان دشتی کو قتل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں دالبندین ٹیلی نار آفس دالبندین میں دن دھاڑے چوروں نے آفس میں کام کرنے والے برکت اللہ ولد رسول بخش کو مار کر زخمی کردیا موبائل اور پیسے لے اڑے۔

ادھر شاہرگ میں امبو کا رہائشی 20 سالہ نوجوان سانپ کے ڈسنے سے زخمی۔

تفصیلات کے مطابق امبو کا رہائشی کلا خان ولد دارو خان قوم ملاخیل امبو کے قریب زرعی زمین سے پیاز نکال رہا تھا کہ اچانک اسے سانپ نے ہاتھ پر ڈس لیا۔ اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہرگ لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے اسے شال ریفر کردیا گیا۔

حب ساکران روڈ پر واقع صدام ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ واردات کے دوران ڈاکو شہریوں سے ایک قیمتی آئی فون موبائل اور نقدی رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دریں اثناء چاغی پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز